کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 142
أَہَمِیَّۃُ الزَّوْجَۃِ الصَّالِحَۃِ
نیک بیوی کی اہمیت
مسئلہ 162 رفیقہ حیات کے انتخاب کے لئے زبردست احتیاط کی ضرورت ہے۔
عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( مَا تَرَکْتُ بَعْدِیْ فِتْنَۃً اَضَرَّ عَلَی الرِّجَالِ مِنَ النِّسَائِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1]
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں نے اپنے بعد مردوں کے لئے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ فتنہ کوئی نہیں چھوڑا۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَلدُّنْیَا حُلْوَۃٌ خَضِرَۃٌ وَ اِنَّ اللّٰہَ مُسْتَخْلِفُکُمْ فِیْہَا فَیَنْظُرُ کَیْفَ تَعْمَلُوْنَ فَاتَّقُوا الدُّنْیَا وَاتَّقُوا النِّسَائَ فَاِنَّ اَوَّلَ فِتْنَۃِ بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ کَانَتْ فِی النِّسَائِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’دنیا بڑی میٹھی اور سر سبز (یعنی پُر کشش )ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے تم کو (زمین میں )خلیفہ بنایا ہے تا کہ دیکھے تم کیسے عمل کرتے ہو پس (اس میٹھی اور پر کشش )دنیا سے بچ کر رہو اور عورتوں سے بھی محتاط رہو کیونکہ بنی اسرائیل میں سب سے پہلا فتنہ عورت کی وجہ سے پیدا ہوا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 163 نیک ،پرہیزگار اور وفادار بیوی دنیا کی ہر چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔
عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( اَلدُّنْیَا مَتَاعٌ وَ خَیْرُ مَتَاعِ الدُّنْیَا أَلْمَرْأَۃُ الصَّالِحَۃُ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ [3]
[1] کتاب النکاح ، باب ما یتقی من شئوم المرأۃ
[2] مشکوۃ المصابیح ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 3086
[3] کتاب النکاح ، باب خیر متاع الدنیا المراۃ الصالحۃ