کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 141
حضرت اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا’ ’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ! گھر میں کیا کرتے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ’’آپ گھر کے کام کاج میں مصروف رہتے ہیں اور جب نماز کا وقت ہوتا تو نماز کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیاہے۔
وضاحت : دوسری روایت میں ہے کہ آپ بازار سے سودہ سلف خرید لایا کرتے اور اپنا جوتا وغیرہ خود مرمت فرما لیا کرتے۔