کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 139
مسئلہ 157 آزمائش اور مصیبت میں صبر کرنے والا شخص بہترین شوہر ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنِ ابْتُلِیَ بِشَیْئٍ مِنَ الْبَنَاتِ فَصَبَرَ عَلَیْہِنَّ کُنَّ لَہٗ حِجَابًا مِنَ النَّارِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص بیٹیوں کی وجہ سے آزمایا گیا اور اس نے ان پر صبر کیا تو وہ بیٹیاں اس(باپ)کے لئے آگ سے رکاوٹ ہوں گی۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 158 بیٹیوں کو دینی تعلیم دلوانے اور اچھی تربیت کرنے والا شخص بہترین شوہر ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنِ ابْتُلِیَ مِنَ الْبَنَاتِ بِشَیْئٍ فَاَحْسَنَ اِلَیْہِنَّ کُنَّ لَہٗ سِتْرًا مِنَ النَّارِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’جو شخص بیٹیوں کے ساتھ آزمایا گیا اور اس نے ان کے ساتھ نیکی کی (یعنی اچھی تعلیم و تربیت کی )وہ اس شخص کے لئے آگ سے رکاوٹ ہوں گی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے مسئلہ 159 بیوی کے معاملے میں در گزر کرنے والا، نرمی سے کام لینے والا، نیز بیوی کے حق میں خیر اور بھلائی کی بات قبول کرنے والا شخص اچھا شوہر ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَإِذَا شَہِدَ أَمْرًا فَلْیَتَکَلَّمْ بِخَیْرٍ اَوْ لِیَسْکُتْ وَاسْتَوْصُوْا بِالنِّسَآئِ خَیْرًا فَاِنَّ الْمَرْأَۃَ خُلِقَتْ مِنْ ضَلَعٍ وَ اِنَّ اَعْوَجَ شَیْئٍ فِی الضَّلَعِ اَعْلاَ ہُ اِنْ ذَہَبْتَ تُقِیْمُہٗ کَسَرْتَہٗ وَ اِنْ تَرَکْتَہٗ لَمْ یَزَلْ اَعْوَجَ اِسْتَوْصُوْا بِالنِّسَآئِ خَیْرًا)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر
[1] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 154 [2] کتاب البر والصلۃ ، باب فضل الاحسان الی البنات [3] کتاب النکاح ، باب الوصیۃ بالنساء