کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 135
غَسَلَ وَجَہَہٗ وَ تَوَضَّأَ لِلصَّلاَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں سوناچاہتے تو اپنی شرمگاہ دھو کر نماز کی طرح وضو فرماتے اور سو جاتے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 149 طبی ضرورت کے تحت عزل کی رخصت ہے ورنہ نہیں۔
عَنْ جُذَامَۃَ بِنْتِ وَہْبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اُخْتِ عُکَاشَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَتْ : حَضَرْتُ رَسُوْلُ اللّٰہِ فِیْ اُنَاسٍ سَأَلُوْہُ عَنِ الْعَزَلِ ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((ذَاکَ الْوَأْدُ الْخَفِیِّ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2]
حضرت عکاشہ رضی اللہ عنہ کی بہن حضرت جذامہ بنت وھب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی لوگ موجود تھے انہوں نے عزل کے بارے میں سوال کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’یہ (بچہ کو)خفیہ زندہ درگور کرناہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : ذُکِرَ الْعَزْلُ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ، فَقَالَ : وَلِمَ یَفْعَلُ ذٰلِکَ اَحَدُکُمْ وَ لَمْ یَقُلْ فَلاَ یَفْعَلْ ذٰلِکَ اَحَدُکُمْ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عزل کا ذکرکیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا’’لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟‘‘آپ نے یہ نہیں فرمایا’’لوگ ایسا نہ کریں۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
وضاحت : بیوی سے صحبت کرتے ہوئے انزال سے پہلے الگ ہو جاناعزل کہلاتا ہے۔
مسئلہ 150 دوران حیض یا دوران نفاس صحبت کرنا منع ہے۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( مَنْ اُتِیَ حَائِضًا اَوِ امْرَأَۃً فِیْ دُبُرِہَا اَوْ کَاہِنًا فَقَدَ کَفَرَ بِمَا اُنْزِلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ ا )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[4]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص حائضہ سے صحبت کرے یا عورت کی دبر میں جماع کرے یا نجومی کے پاس آئے اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ تعلیمات کا انکار کیا۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
[1] کتاب الغسل ، باب الجنب یتوضا لم ینام
[2] مختصر صحیح مسلم ، للالبانی ، رقم الحدیث 835
[3] کتاب النکاح ، باب حکم العزل
[4] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 116