کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 126
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی بڑھانے اور مونچھیں کتروانے کا حکم دیا ہے ۔اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 129 چالیس یوم سے زیادہ ناخن بڑھانا منع ہے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّہٗ وَقَّتَ لَہُمْ فِیْ کُلِّ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً تَقْلِیْمَ الْاَظَْفَارِ وَ اَخْذَ الشَّارِبِ وَ حَلْقَ الْعَانَۃِ ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ناخن کاٹنے مونچھیں کتروانے اور زیرناف بال مونڈنے کے لئے چالیس دنوں کی مدت مقرر فرمائی ہے ۔اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 130 عورتوں کا مردوں کے سامنے بے پردہ آنا منع ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر102کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 131 عورتوں کا پاؤں میں گھنگھرو باندھنا منع ہے۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ یَقُوْلُ ((لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَ ئِکَۃُ بَیْتًا فِیْہِ جُلْجُلٌ وَ لاَ جَرَسٌ وَ لاَ تَصْحَبُ الْمَلاَ ئِکَۃُ رُفْقَۃَ فِیْہَا جَرَسٌ)) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[2] (حسن) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ کہتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ’’ جس گھر میں گھنگھرو اور گھنٹے ہوں اس میں (رحمت کے )فرشتے داخل نہیں ہوتے نہ ہی فرشتے ان لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں جو گھنٹے استعمال کرتے ہیں ۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 132 کفر و شرک،فسق و فجور،عورت کے حسن و جمال اور جنسی جذبات کو بھڑکانے والے اشعار پڑھنا یا سننا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ص قَالَ بَیْنَمَا نَحْنُ نَسِیْرُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بِالْعَرْجِ اِذْ
[1] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2215 [2] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 4718