کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 125
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں میں سے مردوں کے ساتھ مشابہت کرنے والی عورتوں اور مردوں میں سے عورتوں کے ساتھ مشابہت کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے ۔اسے احمد ،ابوداؤد، ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 126 شراب خریدنے ،پینے اور پلانے والے سب افراد پر لعنت کی گئی ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا یَقُوْلُ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لُعِنَتِ الْخَمْرُ عَلٰی عَشْرَۃَ اَوْجُہٍ بِعَیْنِہَا وَ عَاصِرِہَا وَ مُعْتَصِرِہَا وَبَائِعِہَا وَ مُبْتَاعِہَا وَ حَامِلہِاَ وَالْمَحْمُوْلَۃِ اِلَیْہِ وَ آکِلِ ثَمَنِہَا وَ شَارِبِہَا وَ سَاقِیْہَا )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’شراب کی وجہ سے دس آدمیوں پر لعنت نازل ہوتی ہے۔1حاصل کرنے والے پر2کشید کرنے والے پر3کشید کروانے والے پر 4بیچنے والے پر5خریدنے والے پر6اٹھا کر لے جانے والے پر7جس کے لئے اٹھا کر لے جائی جائے8شراب کی قیمت کھانے والے پر9شراب پینے والے پراور10شراب پلانے والے پر۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 127 عورتوں کو خوشبو لگا کر مردوں کے درمیان سے گزرنا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسَی اْلاَشْعَرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَیُّمَا امْرَأَۃٍ اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ عَلٰی قَوْمٍ لِیَجِدُوْا مِنْ رِیْحِہَا فَہِیَ زَانِیَۃٌ )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[2] (حسن) حضرت ابو موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ جو عورت عطر لگائے اور اس لئے لوگوں کے پاس سے گزرے تا کہ وہ اس کی خوشبو سونگھیں وہ زانیہ ہے۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 128 داڑھی منڈانا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مَرَ بِاِحْفَائِ الشَّوَارِبِ وَ اِعْفَائِ اللُّحٰی۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3] (صحیح)
[1] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2725 [2] صحیح سنن النسائی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 4737 [3] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2218