کتاب: نکاح کے مسائل - صفحہ 106
مِنْ ثِنْتَیْ عَشَرَۃَ اُوْقِیَۃً ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1]
حضرت ابوعجفاء سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا’’ لوگو !سنو ،عورتوں کا مہر زیادہ مقرر نہ کرو اگر زیادہ مہر مقرر کرنا دنیا میں عزت کا باعث ہوتا اوراللہ کے ہاں تقوے کا موجب ہوتاتو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرنے کے سب سے زیادہ حقدار تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کا مہر بارہ اوقیہ سے زیادہ مقرر نہیں فرمایا نہ ہی اپنی بیٹیوں کا مہر بارہ اوقیہ سے زیادہ مقرر فرمایا ۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((خَیْرُ النِّکَاحِ اَیْسَرُہٗ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح)
حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(حق مہرکے اعتبار سے) بہترین نکاح وہ ہے جو آسان ہو۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیاہے۔
مسئلہ 86 مہر کے لئے کوئی چیز بھی مقرر کی جا سکتی ہے حتیٰ کہ مرد کا اسلام قبول کرنایا عورت کو کتاب و سنت کی تعلیم دینا یا اسے آزاد کرنا بھی مہر مقرر کیا جا سکتا ہے۔
عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : تَزَوَّجَ اَبُوْ طَلْحَۃَ اُمَّ سُلَیْمٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فَکَانَ صِدَاقُ مَا بَیْنَہُمَا الْاِسْلاَمُ ، اَسْلَمَتْ اُمُّ سُلَیْمٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَبْلَ اَبِیْ طَلْحَۃَ رضی اللّٰه عنہ فَخَطَبَہَا فَقَالَتْ : اِنْی قَدْ اَسْلَمْتُ فَاِنْ اَسْلَمْتَ نَکَحْتُکَ فَأَسْلَمَ فَکَانَ صِدَاقُ مَا بَیْنَہُمَا۔ رَوَاہُ النِّسَائِیّ[3] (صحیح)
حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کا نکاح ہوا تو ان کا مہر اسلام تھا حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے پہلے اسلام لائیں ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے پیغام نکاح بھیجا تو ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا میں اسلام لا چکی ہوں اگر تم بھی اسلام لے آؤ تو میں تم سے نکاح کر لوں گی چنانچہ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اسلام لے آئے اور اسلام ہی ان دونوں کے درمیان حق مہر تھا ۔اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 1853
[2] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 1859
[3] صحیح سنن النسائی ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 3132