کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 74
صحابہ رضوان علیہم اجمعین کی شاگردوں کو نصیحتیں :
قرآن کو لازم پکڑو۔
۱۔ زندگی معلم یا متعلم بن کر گزارو۔
۲۔ جو علم کاا رادہ کرتا ہے اسے قرآن پر محنت کرنا چاہیے کیونکہ اس میں پہلوں اور بعد والوں کا علم ہے ۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں صبح سویرے گھر سے نکلو تو معلم یا متعلم کی حیثیت سے نکلو۔ ان دونوں کے علاوہ کسی چیز میں بھلائی نہیں ہے۔‘‘
(تذکرۃالحفاظ ج ۲ / ص۳۴۳)
علم تلاش کرنے والا اسے پالے گا:
جب سید نا معاذ رضی اللہ عنہ پر نزع کا وقت آیا تو لوگوں نے کہا: ہمیں کچھ وصیت کیجیے :’’بولے علم اور ایمان اپنی جگہ موجود ہیں جو انھیں تلاش کرے گا پا لے گا۔‘‘ (تذکرۃ الحفاظ ج ۱/ ص ۴۴ اردو) سیدنا ابن ِ مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’مٹ جانے سے پہلے علم سیکھو اہلِ علم کے مرنے سے علم مٹ جاتا ہے تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ لوگوں کو اسکی کب ضرورت پڑجائے۔ تمہیں بہت سے لوگ ملیں گے جو کہیں گے ہم تمہیں اللہ تعالیٰ کی کتاب کی طرف دعوت دیتے ہیں ، حالانکہ خود انھون نے اس کو چھوڑرکھا ہے، علم دین سیکھو، بدوں سے بچو، غلو سے پرہیز کرو ،اپنے آپ پر سختی نہ کرو اور اللہ تعالیٰ کی کتاب کو لازم پکڑو نیز یہ فرمایا ،علم سیکھنا چاہو تو قرآن کو کھولو اس میں پہلے جانے اور بعد میں آنے والوں کا علم ہے سنت میں