کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 62
کی بہ نسبت ایک ذات کو خوش کرلینا زیادہ آسان ہے۔‘‘ (تذکرۃ الحفاظ ج ۱/ ص ۱۲۲) ’’ہے کوئی جو اس نصیحت کو سونے کے پانی سے تحریر کرائے؟‘‘ حکومت کی ذمہ داریوں سے نجات کس طرح ممکن ہے؟ امام ابو حازم رحمتہ اللہ علیہ: ایک دفعہ خلیفہ ہشام بن عبد الملک نے امام ابو حازم سے پوچھا :انسان حکومت کی ذمہ داریوں سے کس طرح نجات پاسکتا ہے؟ بولے یہ بہت آسان کام ہے بس حلال طریقہ کے بغیر کوئی چیز نہ لو اور ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھو ۔ ہشام بولا! یہ بالکل درست ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے خواہشاتِ نفسانیہ سے بچا لیا اس کے لئے واقعی آسان ہے۔‘‘ (تذکرۃالحفاظ ج ۱/ ص ۱۲۲) سردیوں اور گرمیوں میں عبادت کا معمول: امام مالک فرماتے ہیں : سردی اور گرمی کی شدت سے بیدار رہنے کے لئے صفوان سردیوں میں چھت پر اور گرمیوں کے مکان کے اندر نماز پڑھتے تھے اور قیام کرتے وقت ان کے پاؤں ورم پڑجاتے تھے ۔حتیٰ کہ بے بس ہو کر گرپڑتے ۔‘‘ (تذکرۃ الحفاظ ج۱/ ص ۱۲۳) فقہا کون ہیں ؟ امام شعبی رحمتہ اللہ علیہ : فرماتے ہیں : ’’ ہم فقہا نہیں ہیں ہم تو حدیث سنتے اور آگے بیان کر دیتے ہیں ۔فقہا دراصل وہ ہیں جو علم حاصل کرنے کے بعد اس کے مطابق عمل بھی کرتے ہیں ۔‘‘ (تذکرۃ الحفاظ ج۱/ ص۸۵) علما کو علم کی فکر کیسے ہونی چاہیے؟ ابو قطن کہتے ہیں ۔’’امام شعبہ نے مجھ سے فرمایا :مجھے آگ میں داخل کرنے والی جس