کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 49
بدعت کو جاری نہ کریں :
امام اوزاعی فرماتے ہیں ؛’’ جب کوئی شخص کوئی بدعت جاری کرتا ہے تو اس سے پر ہیز گاری سلب ہو جاتی ہے۔‘‘ ( تذکرۃالحفاظ ص ۱/ ۱۵۶)
بدعتی کو حدیث نہ پڑھائیں :
’’ امام زائدہ کسی بدعتی کو حدیث نہیں پڑھاتے تھے۔‘‘
(تذکرۃ الحافظ ج ۱ ص ۱۸۰)
صحابہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے والے کو حدیث نہ پڑھائیں :
امام عجلی رحمہ اللہ کہتے ہیں ؛ ’’ امام ابو الأحوص سلام بن سلیمہ کوفی کا حلقہ جب طلبہ حدیث سے کھچا کھچ بھر جاتا تو اپنے لڑکے کو حکم دیتے کہ ان میں جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حق میں سب و شتم کرتا ہے اسے باہر نکال دو۔‘‘ (تذکرۃالحفاظ ج ۱ ص ۲۰۳)
ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہنے سے نہ ڈریں :
۱۔ نفع و نقصان کا ملک صرف اللہ تعا لیٰ ہے۔
۲۔ موت و حیات صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
۳۔ عزت و ذلّت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
۴۔ تقدیر بر حق ہے۔
۵۔ رزق میں کمی بیشی اللہ تعالیٰ کے اختیار سے ہے۔