کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 46
قرآن وحدیث سے چندنصیحتیں : حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو ایمان آفروزنصیحتیں اور جب لقمان نے وعظ کہتے ہوئے اپنے لڑکے سے فرمایا کہ میرے پیارے بچے!اللہ کے ساتھ شریک نہ کرنا شرک بڑا بھاری ظلم ہے۔ پیارے بیٹے!اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر ہوپھروہ بھی خواہ کسی چٹان میں ہویاآسمانوں میں ہویازمین میں ہواسے اللہ تعالیٰ ضرور لائے گااللہ تعالیٰ بڑا باریک بین اور خبردار ہے۔ اے میرے پیارے بیٹے!تونمازقائم رکھنا،اچھے کاموں کی نصیحت کرتیرہنا،برے کاموں سے منع کرنا اور جومصیبت تم پرآجائے صبرکرنایقین مانوں کہ یہ بڑے ہمت کے کاموں میں سے ہے۔لوگوں کے سامنے اپنے رخسار نہ پھیلااور زمین پر اترا کرنہ چل،کسی تکبرکرنیوالے شیخی خورے کو اللہ پسندنہیں فرماتا۔اتنی رفتارمیں میانہ روی اختیار کراور آواز پست کریقیناً آوازوں میں سب سے بدترآوازگدھوں کی آوازہے۔ ( لقمان:13۔ 19) نبی علیہ الصلا ۃو السلام کی چند نصیحتیں : ترتیب:عبدالرحمن یحیی بحوالہ اردو مجلس فورم۔ 1۔سید نا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں ایک مرتبہ(سواری پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے لڑکے میں تمہیں چند باتیں سکھاتا ہوں وہ یہ کہ ہمیشہ اللہ کو یاد رکھ وہ تجھے محفوط رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ کو یاد رکھ اسے اپنے سامنے پائے گا۔ جب مانگے تو اللہ تعالیٰ سے مانگ اور اگر مدد طلب کرو تو