کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 42
تنبیہ :
وہ بات جو قرآن و سنت کے خلاف ہے اسے ہم نصیحت نہیں سمجھتے اللہ تعالیٰ اس سے ہمیں محفوظ رکھے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں علماو محدثین کی نصیحتوں پر عمل کرنے والا بنائے اور ہمارے اس عمل کو ہمارے لئے، ہمارے والدین اور اساتذہ کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین یا ربّ العالمین۔
عبد العزیز پر ہاروی کا شعر راقم کی دعا ہے؛
یااللہ ! اے بہترین سننے اور قبول کرنے والے ، میں تیرے جلیل القدر اسماء کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں کہ تو میری تمام تصانیف کو قبول فرما اور یہ عرصہ دراز تک صفحہ ہستی پر باقی رہیں ۔‘‘
(النبراس، صفحہ:۳،۲ بحوالہ محدث :۲۸۶،صفحہ:۱۳۷)
مزید فرماتے ہیں :
’’اے کائنات کے اللہ ! میں تجھ سے استخارہ کرتا ہوں ، اور یہ حقیقت ہے کہ تجھ سے استخارہ کرنے والا اور مانگنے والا کبھی نامراد نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔مجھے یہ اندیشہ بھی ہے کہ میری تصانیف و تحقیقات ضائع نہ ہوجائیں ۔۔۔۔۔میں جو تصنیف کرتا ہوں اگر یہ بے فائدہ کام ہے تو میرے رب مجھے اس سے کسی بہتر کام میں مصروف کردے اور اگر تصنیف کے کام میں خیر اور برکت ہے تو اسے میرے لیے آسان کردے تاکہ احقاق حق میں کوئی مشکل آڑے نہ آ سکے ۔‘‘
(النبراس صفحہ :۳۰ بحوالہ محدث ،۲۸۶، صفحہ: ۱۳۳، ۱۳۷)