کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 39
خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ہمارے ممدوح ،فاضل دوست ابن بشیر صاحب اس منہج تدریس کا دینی مدارس میں احیاء کرنا چاہتے ہیں ۔ اسی طرح تحقیق و تصنیف کے حوالے سے بھی موصوف بڑے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔ ایسے خوبصورت جذبات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمارے فاضل بھائی نے گزشتہ سال [۱۴، اگست۲۰۱۴ء]شہر قصور میں جامعہ امام احمد بن حنبل کی بنیاد رکھی، میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس فاضل بھائی کے عظیم الشان منصوبہ جات کی تکمیل فرمائے، ان کے لیے مطلوبہ افراد و وسائل اپنے غیبی خزانوں سے مہیا فرمائے۔ شفاعت حقہ کے طور پر ہر قاری سے بالعموم اور شہرقصور کے احباب سے بالخصوص میری درخواست ہے کہ خیر کے ان کاموں میں موصوف کے دست و بازو بنیں تاکہ یہ کھل کر کام کر سکیں ۔ وصلي اللّٰه وبارك على النبي الكريم وعلى آله وصحبه و من تبعهم بإحسان إلى يوم الدين كتبه الفقير إلى الله ڈاکٹر عبید الرحمن محسن بن شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف رحمہ اللہ 1436ھ مدرس و مہتمم دار الحدیث راجووال 15-04-2015ء