کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 32
الہٰی ( میں نے اسے سمجھایا ہے) تو اسے عافیت عنایت فرما دے ، پاکدامن بنا دے اور دل کی طہارت نصیب فرما دے ۔ انفرادی نصیحت کی ایک قسم طلب پر نصیحت جذبات نصیحت سے بھرے ہوئے یہ کلمات دعا آخر کیسے نامراد ہوتے ہیں؟!! وہی شخص اس ایک مجلس کی نصیحت اور دعا سے کچھ ایسا پاکیزہ بن جاتا ہے ، کہتا ہے : فهما هممت بفاحشة بعد ذالك اس کےبعد کبھی میں نے بے حیائی کا ا رادہ تک نہ کیا ۔ ( مسند احمد : 257/ 5، طبرانی : 7679، شعب الایمان، بیہقی : 5415،قال الہیثمی ،رجالہ رجال الصحیح ،مجمع الزوائد 129/1) ارکان نصیحت : عموماً علماء نے نصیحت کے تین ارکان لکھے ہیں : 1۔ ناصح: نصیحت کرنے والا 2۔ منصوح لہ، جسے نصیحت کی جا رہی ہے ۔ 3۔ منصوح بہ : پیغام نصیحت راقم کی رائے کے مطابق انداز نصیحت کی اہمیت کے پیش نظر اس میں ایک چوتھے رکن کا اضافہ ہونا چاہیے ، یعنی 4۔اسلوب نصیحت آداب نصیحت : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے اس طرح انفرادی خصوصی نصیحت کے واقعات کتب حدیث سیرت میں جابجا بکھرے پڑے ہیں ۔ جن میں ہمیں اس اندا ز کی نصیحت کی اہمیت و افادیت کا پتہ