کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 18
مقدمہ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اشھد ان لاالہ الااللّٰہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ اما بعد: نصیحتیں میرے اسلاف کی !جس کو فاضل مولف دس سال سے جمع کرتے رہے ایک نادر اور قیمتی اپنے باب کی اولین کتاب جس ہم شایع کرنے کی سعادت کررہے ہیں والحمدللہ۔ کتنا خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو نصیحت کرنے والا خیر خواہ انسان میسر آجائے ۔فاضل مصنف نے تمام بڑے لوگوں کی نصیحتوں کو خوبصورت ترتیب کے ساتھ پیش کر دیا ہے بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ہوتی ہیں ۔اور ان کے اندر تجربات زندگی کو عمل دخل ہوتا ہے ۔اوربڑے لوگوں ہر کسی کو ملتے ہیں لیکن اکثر لوگ ان کی باتوں کو نہیں مانتے اس لیے ناکام ہوجاتے ہیں جو انسان کام کی بات کو پلے باندھ لیتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے ۔۔۔اس کتاب کے حوالے سے بہت کچھ کہا جا سکتا ہے لیکن ساری خوبیاں قارئین پڑھنے سے محسوس کرلیں گے ۔۔ ہمارے فاضل بھائی محمدابراہیم بن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ابھی ان کی عمر تیس سال ہے سالہا سال سے دینی علوم کی تدریس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تحقیق کا اللہ تعالیٰ نے انھیں کیا کمال ذوق ودیعت کیا ہے علمی و تحقیقی اور مثالی کتب لکھنے میں ہمیشہ مصروف رہتے ہیں ان کی کئی ا یک تصنیفات و تحقیقات شایع ہو چکی ہیں اور ان کو قبول عامہ حاصل ہے ۔اور یہ کتاب بھی اپنے باب میں ایک مثالی ہے ۔ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے محترم کو عزت و خیر والی لمبی عمر عطافرمائے اور ان کے تمام علمی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچائے آمین۔