کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 173
کہنے لگے کہ بھائی !یقین جانئے جب بھی کوئی عالم دین کالج یا سکول کی طرف آتا ہے تو اس کا جزبہ دین کا ہوتا ہے لیکن جب اس ماحول میں داخل ہو جاتا پھر دوسرے کو دیکھ دیکھ کر بد ترین دنیا دار بن جاتا ہے دین کی غیرت ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔اور اس پروفیسر دوست نے مجھ سے وعدہ کیا کہ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں میں ضرور دینی علوم کی تدریس کی طرف آوں گا۔