کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 172
اور محدث العصر حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ میں سے کون سا معیار اور نام محبوب ہے ۔ صدر پاکستان عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ شیخ الاسلام عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کیا تقابل صدر اور شیخ الاسلام کا ! چیئر مین ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ عظیم محقق ،محدث العصر ارشادالحق اثری حفظہ اللہ........ کس کو کس سے پیار ہے وہ وہی راستہ اختیار کرے گا ۔ اور مرنے کے بعد گزری ہوئی زندگی میں کس منصب سے پیار تھا اسی سے یاد کیا جائے گا ۔۔۔۔ اے دنیا والو! کیا کوئی ہے نسبت : جنرل ضیاء الحق کو محدث اسماعیل سلفی رحمہ اللہ سے اور صدر پرویز مشرف کو شیخ الاسلام حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ سے !!! آئیں مدارس کو عروج دیں ،جدید سے جدید انداز میں مدارس قائم کریں ۔۔۔ذہین افراد کو مدارس کی طرف لائیں ۔تاکہ دینی قلعوں کی بقاء رہے ،اور کفر ان سے خائف رہے ۔ یہ جملہ معترضہ تھا کسی کی دل آزاری نہیں تھی ،ایک پروفیسر دوست کے گھر گیا ان سے بات ہوئی اور راقم نے کہا کہ محترم نو سالوں میں کیا انقلاب لائے کالج میں ؟ تو وہ رونے لگے اور کہنے لگے کہ بھائی ابراہیم سچ کہوں تو نو سال ضایع کر دئیے بس حوادثات زمانہ نے ادھر دھکیل دیا ،کچھ نہیں کیا، ایک طالب علم کو نمازی نہیں بنا سکا ،پورے نو سالوں میں ۔اور