کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 171
اور پوری دنیا میں ان معزز تین شخصیتوں کا نام اور کام قیامت کی دیواروں تک رہے گااور یقین ہے کہ روز قیامت خدام دین میں شمار ہوں گے اور دنیا و آخرت میں عزت کے مستحق ٹھہریں گے ان شا ء اللہ ۔۔۔۔لیکن افسوس ان لوگوں پر جو اس فکر کو چھوڑ رہے ہیں اور اپنی قیمتی ترین زندگی کو چند ٹکوں کی خاطر داؤ پر لگا دیتے ہیں ،جی آپ اپنی مرضی کریں تاریخ اس مرضی کا رذلٹ دکھا دے گی اور کون کیا ہے؟ سب معلوم ہو جائے گا ۔۔۔۔
مورخ اہل حدیث محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :’’یہ گریڈوں اور سکیلوں کا دور ہے ۔علمائے کرام بھی اسی دور سے متاثر ہیں ۔‘‘)برصغیر میں اہل حدیث کی سرگزشت ص:۱۳۵)
نوٹ:مورخ اہل حدیث محمد اسحق بھٹی رحمہ اللہ کی کتب میں اس قدر نصیحتیں اور تجاویز موجود ہیں کہ بتوفیق الہی ہم انھیں الگ کتابی شکل میں ترتیب دلوا رہے ہیں جو مناسب وقت پر شایع کی جائے گی ان شاء اللہ۔
دل کی آواز،شایدکہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات:
اپنے دل کی آواز کو بیان کرنے کا شاید سلیقہ نہیں ہے میں پھر بھی کہہ دیتا ہوں شاید کوئی اس میں میری اصلاح کر دے ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمدناصرا لدین الالبانی رحمہ اللہ
اور امام العصر ،مجددملت محمد ناصرالدین الالبانی رحمہ اللہ
ان میں کیا پسند کریں گے ؟؟؟
چانسلر محمد گوندلوی رحمہ اللہ