کتاب: ںصیحتیں میرے اسلاف کی - صفحہ 168
دینی علماء یا کوئی اور ؟ انبیاء کے وارث کون ؟ دینی علمایا کوئی اور؟ روحانیت کی تربیت کون کرتے ہیں ؟ دینی علماء یا کوئی اور؟ انسان میں انسانیت کون پیدا کرتے ہیں ؟ دینی علماء یا کوئی اور؟ تاریخ کس کی زندہ ہے ،نام کس کا زندہ ہے ؟کام کس کا زندہ ہے ؟ دینی علما یا کوئی اور ؟ لوگ مادہ پرستوں کو یاد کرتے ہیں یا دینی علما کو ؟ جنازے ہی دیکھ لو مادیت پرست کی نظر میں اول آخر پیسہ اور مغربی تہذیب ہے وہ تھذیب جس میں ماں بہن اور بیٹی کی تمیز ہی نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔ حیاداری اور روحانیت کی تعلیم کہاں دی جاتی ہے اور کون دیتے ہیں ؟ دینی علمایا کوئی اور؟ سکولوں ،کالجز کا نصاب ہر سال بدلتے رہتے ہیں اور خواہش پرست حکمران مغربی تہذیب کی عکاسی کرتے ہوئے مسلمان نسل کو بھی حیا باختہ نصاب پڑھنے پر مجبور کیا جاتا ہے ،ایسا نصاب جو عقل مند اپنی بیٹی اور بیٹے کے لئے پسند نہیں کرتا ۔مسلمان کا نصاب قرآن و حدیث تھا جس کو مسلمان نے چھوڑ دیا ۔جس میں حیا کی تعلیم غیرت کی تعلیم اور انسان میں انسانیت پیدا کرنے اہم اصول موجود تھے اس سے دور کردیاگیا ؟؟آخر اس کا کون ذمہ