کتاب: نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات - صفحہ 6
کتاب: نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات
مصنف: ابو عدنان محمد منیر قمر
پبلیشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور
ترجمہ:
عرض مؤلف
اِنَّ الْحمْدَ للّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِینُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ وَ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ منْ شُرُورِ اَنْفُسِنَا وَ سَیِّئاتِ اَعْمَالِنَا ، مَنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلا مُضِلَّ لَہٗ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِیَ لَہٗ وَأَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلـٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلہٗ۔
أَمَّا بَعْدُ :
قارئین ِ کرام ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ
ریڈیو متحدہ عرب امارات ام القیوین کی اردو سروس سے روزانہ اسلامی پروگرام ’’ دین و دنیا ‘‘ پیش کرنے کی سعادت طویل عرصہ تک حاصل رہی اور ماہِ رمضان المبارک میں فضائل و مسائلِ رمضان و روزہ کے ضمن میں دیگر مسائل و احکام کے ساتھ ہی ’’مسئلہ تراویح ‘‘بھی آتا رہا ہے ۔ لہٰذا مختلف مواقع پر اسے مفصِل ومختصر انداز سے نشر کیا جاتا رہا ۔
اور اب جبکہ ماہِ ذو الحجہ 1423ھ (جنوری 2002 ء ) سے اللہ کی توفیق و عنایت سے سعودی ریڈیو مکہ مکرمہ سے ہفتہ وار دینی پروگرام ’’اسلام اور ہماری زندگی‘‘ پیش کرنے کا موقع ملا ہے تو ماہِ رمضان المبارک میں آنے والے چاروں جمعۃ المبارک کو ہم نے اپنے پروگرام کی جو چار قسطیں نشر کی ہیں وہ صرف تراویح کے موضوع اور اسی کے مختلف پہلوؤں کو واضح کرتی ہیں۔
ہمارے ان پروگراموں اور بعض ضروری اضافوں کو ہماری عزیز بیٹیوں نبیلہ قمر اور نادیہ قمر نے مل کر نہ صرف کتابی شکل میں مرتّب و مدوّن کیا بلکہ اسے کمپوز بھی کردیا ہے ۔فَجَزَاھُمَا اللّٰہ خَیْراً وَوَفَّقَنَا وَ اِیَّاہُمَا لِکُلِّ خَیْرٍ وَبِرٍّ وَتَقَبَّلَہٗ مِنَّا خَالِصَۃً لِوَجْہِہٖ الْکَرِیمْ ۔
اس کتاب کو قارئین کرام تک پہنچانے میں ہمارے جن احباب نے کسی بھی رنگ میں ہمارے