کتاب: نمازِ پنجگانہ کی رکعتیں مع نماز وتر و تہجد - صفحہ 91
چار رکعتیں پڑھ لے لیکن یہ مسلک کسی صریح حدیث سے ثابت نہیں۔[1]
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے بعد کم ازکم دورکعتیں اور زیادہ سے زیادہ چار ہیں۔[2]
چار رکعتیں پڑھنے والے کیلئے جائز تو دونوں طرح ہی ہے کہ چاہے تو انہیں ایک ہی سلام سے پڑھ لے،یا چاہے تودو دو رکعتیں کرکے دو سلاموں سے پڑھ لے۔امام شافعی اور جمہور کا مسلک دو سلاموں والا اور احناف کا ایک سلام والا ہے اور امام شوکانی رحمہ اللہ نے احناف کے مسلک کو اظہر قرار دیا ہے۔جبکہ جمہور کا مسلک اَحْوَط ہے کہ لوگوں میں سے کسی کو غلط فہمی نہ ہو کہ یہ ظہر احتیاطی کے چار فرض پڑھ رہا ہے۔غرض چار رکعتیں پڑھنا افضل اور دو پڑھنا جائز ہے۔[3]
وباللّٰہ التوفیق
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین
ترجمان سپریم کورٹ۔الخبر
وداعیہ متعاون ‘مراکز دعوت و ارشاد
الدمام‘ الخبر ‘الظہران(سعودی عرب)
[1] الفتح الربانی ۶؍۱۱۷
[2] شرح مسلم ۳؍۶؍۱۶۹
[3] نیل ا لأوطار ۲؍۳؍۲۸۱