کتاب: نمازِ پنجگانہ کی رکعتیں مع نماز وتر و تہجد - صفحہ 75
﴿کَانُوْا قَلِیْلاً مِّنَ الَّیْلِ مَایَہْجَعُوْنَO وَبِاْ لْاَ سْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ O﴾ دے گا۔بیشک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے۔وہ راتوں کو بہت کم سو تے تھے اور بوقتِ سحر وہ اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کیا کرتے تھے۔ سورہ ء فرقان،آیت نمبر۶۳اور۶۴ میں انکی تعریفیں بیان کرتے،اور انہیں ابرار میں سے شمار کرتے ہوئے فرمایا: ﴿وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَی الْاَرْضِ ھَوْناً وَّاِذَاخَاطَبَھُمُ الْجٰھِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰماً Oوَالَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّہِمْ سُجَّدًا وَّقِیَاماًO﴾ اور اللہ کے بندے وہ ہیں جو زمین پر نرمی سے چلتے ہیں۔اور جب جاہل قسم کے لوگ انکے منہ آئیں تو انہیں سلام کہتے ہوئے اپنی راہ لیتے ہیں جو اپنے رب کے حضور سجد ے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں۔ شب زندہ دار وتہجد گزار لوگوں کے ایمان کی شہادت دیتے ہوئے سورہ ٔ سجدہ،آیت نمبر۱۵،۱۶ اور۱۷ میں ارشاد فرمایا: ﴿اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِآیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِّرُوْابِھَا خَرُّوْاسُجَّدًا وَّسَبَّجُوْا بِحَمْدِرَبِّہِمْ وَہُمْ لَا یَسْتَکْبِرُوْنَO تَتَجَافٰی جُنُوْبُھُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ خَوْفاً وَّطَمَعًا وَّمِمَّارَزَقنٰہُمْ یُنْفِقُوْنOَ فَلَاتَعْلَمُ نَفْسٌ مَآاُخْفِیَ لَہُمْ مِّنْ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ جَزَآئً بِمَا کَانُوْایَعْمَلُوْنO﴾ ہماری آیات پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں یہ آیات سنا کر جب نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے انکے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں۔وہ اپنے رب کو(اس کے عذاب سے)ڈرتے ہوئے اور(اس کی نعمتوں اور رحمتوں کی)امید کرتے ہوئے پکارتے ہیں اور جورزق ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسمیں سے خرچ کرتے ہیں،کوئی نہیں جانتا کہ آنکھوں کو ٹھندک پہنچا نے والی کتنی نعتیں ان کیلئے چھپا کر رکھی ہوئی ہیں جو انکے نیک اعمال کا بدلہ ہونگی۔