کتاب: نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 8
[ الانصاف مع المقنع والشرح الکبیر : ۴/۱۰۰ ، الأخبارالعلمیۃ من الاختیارات الفقہیۃ لابن تیمیہ : ۹۶ ، حاشیۃ الروض المربع لابن قاسم : ۲/۱۷۹ ، الشرح الممتع لابن عثیمین : ۴/۶۔۷ ، کتاب العلم لابن عثیمین : ۲۵۔۳۲ ، معالم فی طریق طلب العلم للسدحان : ۱۳۔۱۵ ]
5. نماز نفل گھر میں برکت لاتی ہے
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
( إِذَا قَضیٰ أَحَدُکُمْ الصَّلاَۃَ فِیْ مَسْجِدِہٖ فَلْیَجْعَلْ لِبَیْتِہٖ نَصِیْبًا مِنْ صَلاَتِہٖ ، فَإِنَّ اللّٰہَ جَاعِلٌ فِیْ بَیْتِہٖ مِنْ صَلاَتِہٖ خَیْرًا )
ترجمہ : ’’ تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں نماز پڑھے تو وہ اپنی نماز میں سے کچھ حصہ اپنے گھر کیلئے بھی رکھے ، کیونکہ گھر میں کچھ نماز ادا کرنے سے اللہ تعالی گھر میں خیر وبھلائی لاتا ہے ‘‘ [ مسلم : ۷۷۸ ]
اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
(فَصَلُّوْا أَیُّہَا النَّاسُ فِیْ بُیُوْتِکُمْ ، فَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلاَۃِ صَلاَۃُ الْمَرْئِ فِیْ بَیْتِہٖ إِلاَّ الْمَکْتُوْبَۃ )
ترجمہ : ’’ اے لوگو ! تم اپنے گھروں میں بھی نماز پڑھا کرو ، کیونکہ آدمی کی سب سے افضل نماز وہ ہے جسے وہ اپنے گھر میں ادا کرے ، سوائے فرض نماز کے ۔‘‘
اور صحیح مسلم میں اس حدیث کے الفاظ یوں ہیں :
( فَعَلَیْکُمْ بِالصَّلاَۃِ فِیْ بُیُوْتِکُمْ ، فَإِنَّ خَیْرَ صَلاَۃِ الْمَرْئِ فِیْ بَیْتِہٖ إِلاَّ الصَّلاَۃُ الْمَکْتُوْبَۃُ )
ترجمہ : ’’ تم اپنے گھروں میں بھی نماز ضرورپڑھا کرو ، کیونکہ آدمی کی بہترین نماز وہ