کتاب: نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 36
رکعات گھر جا کر ادا کرنا بھی شامل ہے ۔ [ البخاری : ۱۸۲]
اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
( إِذَا صَلّٰی أَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْیُصَلِّ بَعْدَہَا أَرْبَعًا )
ترجمہ : ’’ تم میں سے کوئی شخص جب نمازِ جمعہ پڑھ لے تو اس کے بعد چار رکعات پڑھے ۔‘‘ اور دوسری روایت میں اس کے الفاظ یوں ہیں :
( إِذَا صَلَّیْتُمْ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ فَصَلُّوْا أَرْبَعًا )
یعنی ’’ جب تم نمازِ جمعہ کے بعد نماز پڑھنا چاہو تو چار رکعات پڑھو ‘‘
اور ایک اور روایت میں اس کے الفاظ درج ذیل ہیں : ( مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مُصَلِّیًا بَعْدَ الْجُمُعَۃِ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا )
ترجمہ : ’’ تم میں سے کوئی شخص جب جمعہ کے بعد نماز پڑھنے والا ہو تو وہ چار رکعات پڑھے ۔‘‘
اس حدیث کے ایک راوی ( سہیل ) کا کہنا ہے کہ اگر تمہیں جلدی ہو تو دو رکعات مسجد میں اور دو رکعات گھر جا کر ادا کر لیا کرو ۔ [ مسلم : ۸۸۱ ]
اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ جب نمازِ جمعہ ادا کرکے گھر کو لوٹتے تو دو رکعات پڑھتے ، اس کے بعد فرماتے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کرتے تھے ۔ [ مسلم : ۸۸۲ ]
اور جمعہ کے بعد نمازِ سنت کے بارے میں اہل علم کے مابین اختلاف پایا جاتاہے ، ان میں سے بعض کا کہنا ہے کہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھنا سنت ہے ، اور ان کی دلیل حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی مذکورہ حدیث ہے ، اور بعض اہل علم کا کہنا ہے کہ گھر جا کر دو رکعتیں پڑھنا سنت ہے ، اور ان کی دلیل حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے جس میں