کتاب: نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 27
اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے چار رکعات اور فجر سے پہلے دو رکعات کبھی نہیں چھوڑتے تھے۔ [البخاری : ۱۸۲ ]
اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دس رکعات اچھی طرح سے حفظ کر لی ہیں :
’’ ظہر سے پہلے دو رکعات ، اور اس کے بعد دو رکعات ، اور مغرب کے بعد دو رکعات جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں جا کر ادا کرتے تھے ، اور اسی طرح عشاء کے بعد دو رکعات بھی ، اور دو رکعات فجر سے پہلے ، اور ایک روایت میں ہے : اور جمعہ کے بعددو رکعات اپنے گھر میں ‘‘
[ البخاری : ۱۱۸ ، ۹۳۷ ، ۱۱۷۲ ، مسلم : ۷۲۹]
لہذا فرض نمازوں کی سنتیں بارہ رکعات ہیں جیسا کہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا او رحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے ، یا دس ہیں جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے ، اور میں نے امام ابن باز رحمۃ اللہ علیہ سے سنا تھاکہ جو شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث پر عمل کرتا ہے وہ دس رکعات کا قائل ہے ، اور جو شخص حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کو سامنے رکھتا ہے وہ بارہ رکعات کا قائل ہے ، اور حدیثِ عائشہ رضی اللہ عنہا کی تائید ترمذی کی حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں ان بارہ رکعات کی تفصیل موجود ہے ، اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے بھی ہوتی ہے جس میں ان کی فضیلت کا ذکر آیا ہے ، اور ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بارہ رکعات پڑھتے ہوں ، جیسا کہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایات میں ہے ، اور ہو سکتا ہے کہ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم دس رکعات پڑھتے ہوں ، جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے ، لہذا کوئی