کتاب: نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 172
نمازِ نفل کے ممنوعہ اوقات
1. ممنوعہ اوقات
عمومی نفل نماز کے ممنوعہ اوقات بالتفصیل پانچ اور بالاختصار تین ہیں :
1. نمازِ فجر کے بعد سے طلوعِ آفتاب تک
2. طلوعِ آفتاب سے اس کے ایک نیزے کے برابر بلند ہونے تک
3. عین زوالِ شمس کے وقت
4. نمازِ عصر کے بعدسے غروبِ آفتاب تک
5. عین غروبِ آفتاب کے وقت
اور اگر ان اوقات کو مختصر کیا جائے تو یہ تین بنتے ہیں :
1. نمازِ فجر کے بعد سے سورج کے بقدر ایک نیزہ بلند ہونے تک
2. جب سورج عین آسمان کے وسط تک پہنچ جائے یہاں تک کہ اس کا زوال ہو جائے ۔
3. اور نمازِ عصر کے بعد سے سورج کے مکمل غروب ہونے تک ۔
اور ان اوقاتِ ممنوعہ کے متعدد دلائل موجود ہیں ، چنانچہ حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
( لاَ صَلاَۃَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتّٰی تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ ، وَلاَ صَلاَۃَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتّٰی تَغِیْبَ الشَّمْسُ )
ترجمہ : ’’ فجر کے بعد کوئی نماز نہیں ہے یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے ، اور عصر کے