کتاب: نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 165
اور حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : کیا سورۃ الحج میں دو سجدے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا :
( نَعَمْ ، وَمَنْ لَّمْ یَسْجُدْہُمَا فَلاَ یَقْرَأْہُمَا )
ترجمہ : ’’ ہاں ، اور جو شخص اس میں دو سجدے نہ کرے تووہ اسے سرے سے پڑھے ہی نہیں ۔‘‘[ الترمذی : ۵۷۸ : وحسنہ الألبانی ، ابو داؤد : ۱۴۰۲ ، وضعفہ الحافظ فی بلوغ المرام ۔ اور میں نے امام ابن باز رحمۃ اللہ علیہ سے سنا تھا کہ حضرت خالد بن معدان رضی اللہ عنہ کی مرسل روایت سے اس کی تائید ہوتی ہے ، اس لئے یہ حسن درجے کی حدیث ہے ]
8. سورۃ الفرقان میں ﴿ وَزَادَہُمْ نُفُوْرًا ﴾ پر ۔ [ الفرقان : ۶۰ ]
9. سورۃ النمل میں ﴿ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ﴾ پر ۔ [ النمل : ۲۶]
10. سورۃ الم السجدہ میں ﴿ وَہُمْ لاَ یَسْتَکْبِرُوْنَ ﴾ پر ۔ [ الم السجدۃ : ۱۵]
11. سورۃ ص میں ﴿وَخَرَّ رَاکِعًا وَّأَنَابَ ﴾ پر ۔ [ ص : ۲۴ ]
یہ سجدہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ثابت ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ ((ص)) کا سجدہ واجبات میں سے نہیں ، تاہم میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ [ البخاری : ۱۰۶۱ ، ۳۴۲۲ ]
12. سورۃ فصلت میں جمہور علماء کے نزدیک ﴿ وَہُمْ لاَ یَسْئَمُوْنَ ﴾ پر سجدہ ہے۔ [ فصلت : ۳۷] ۔
اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور کچھ دیگر سلف صالحین رحمہم اللہ کا کہنا ہے کہ سورۃ ((فصلت )) کا سجدہ ﴿ إِنْ کُنْتُمْ إِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ ﴾پر ہے ۔
[ فصلت : ۳۸] ۔
13. سورۃ النجم کے آخر میں ﴿فَاسْجُدُوْا لِلّٰہِ وَاعْبُدُوْا ﴾ پر ۔