کتاب: نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 149
(۲) عمومی نفل نماز کی دوسری قسم دن اور رات کی عام نفل نماز ہے
مسلمان دن اور رات میں ‘ ممنوعہ اوقات کو چھوڑ کر ‘ جب چاہے عام نفل نماز پڑھ سکتا ہے ، اور اس کی نماز دو دو رکعات کی شکل میں ہو گی ، جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
( صَلاَۃُ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ مَثْنٰی مَثْنٰی ۔۔۔۔ )
یعنی ’’ دن اور رات کی نماز دو دو رکعات کی شکل میں ہے ۔۔۔ ‘‘ [ النسائی : ۱۱۶۶ ، ابو داؤد : ۱۲۹۵ ، ابن ماجہ : ۱۳۲۲ ۔ وصححہ الألبانی ]
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ اللہ تعالی کے اس فرمان
﴿ تَتَجَافٰی جُنُوْبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَّمِمَّا رَزَقْنَاہُمْ یُنْفِقُوْنَ ﴾ [ السجدہ : ۱۶]
ترجمہ : ’’ ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں ،وہ اپنے رب کو خوف اور امید سے پکارتے ہیں ، اور ہم نے انہیں جو رزق دیا ہے وہ اس سے خرچ کرتے ہیں ۔‘‘
کے متعلق کہتے ہیں : صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم مغرب اورعشاء کے درمیان نماز پڑھتے رہتے تھے ۔
اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس سے مراد قیام اللیل ہے ۔ [ ابو داؤد : ۱۳۲۱ ، الترمذی : ۳۱۹۶ ۔ وصححہ الألبانی ]
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ اللہ تعالی کے اس فرمان
﴿ کَانُوْا قَلِیْلاً مِّنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُوْنَ ٭ وَبِالْأَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ﴾ [الذاریات :۱۷، ۱۸]