کتاب: نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں - صفحہ 7
اگر بلا واسطہ کتبِ حدیث تک رسائی ممکن نہ ہوتو مسنون نماز کا نقشہ پیش کرنے والی مذکورہ ومشارالیہ کتب سے استفادہ کرکے اپنی نمازوں کو درست کر لینا چاہیئے تا کہ ادا کی گئی نماز سے کچھ حاصل تو ہو۔ زیرِ نظر کتاب میں ایسی کثر وبیشترتقریباً انسٹھ(۵۹) غلطیوں کو تاہیوں کی نشاندہی کردی گئی ہے جو جہالت یا فقہی جمودوتعصّب کا نتیجہ ہیں۔اس مختصر کتاب کا مطالعہ بھی آپ کو اپنی نماز کی اصلاح کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔اِن شآء اللّٰہ مکتبہ کتاب وسنّت اور توحید پبلیکیشنز کے کارکنان اسے اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے اللہ سے دعاء گو ہیں کہ وہ اسے شرفِ قبول سے نوازے اور اسے ہمارے لیئے اجروثوابِ دارین کا ذریعہ بنائے۔اسکے مرتّب،مصحّح،مقدّم اور تمام معاونین کوجزاء خیر عطاء فرمائے اور تمام قارئینِ کرام کے لیئے اسے اپنی نمازوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔آمین ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۹/۴/۱۴۲۵ ؁ھ ترجمان،سپریم کورٹ،الخبر،وداعیہ متعاون ، ۲۸/۵/۲۰۰۴ ؁ء مراکز دعوت وارشاد،الدمام،الظہران،الخبر الخبر،سعودی عرب