کتاب: نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں - صفحہ 56
حمدو ثنا اسی کے لیےہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ‘‘
7۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر فرما رہے تھے :’’ جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے اُسے بہشت میں داخل ہونے سے سوائے موت کے کوئی چیز روکنے والی نہیں‘‘۔ (یعنی مرتے ہی بہشت میں داخل ہو جائے گا)(نسائی:عمل الیوم واللیلۃ:۱۰۰، طبرانی کبیر:۳/۱۳۴، ابن السنّی:عمل الیوم واللیلۃ:۱۲۲)
8۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا:
’’ ہر نماز کے بعد سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھا کرو‘‘۔ (احمد:۴/۱۵۵، ابوداؤد:۱۵۲۳)
9۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار فرماتے:
} سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَo وَسَلاَ م ٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَo وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ{
’’ایک حدیث میں ہے کہ نماز کے بعد یہ کلمات کہنے والے کو (عبادت کا) پورا پورا ثواب مل جاتا ہیَ‘‘۔ (جامع ترمذی ص ۹۳ ج۱)
تَمَّتْ بِالْخَیْرِ وَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ وَالْحَمْدُ