کتاب: نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں - صفحہ 55
((لَا اِلٰہ َ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرُ‘ لَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ۔ لَا اِلٰہ َ اِلاَّ اللّٰہُ وَلاَ نَعْبُدُ اِلاَّ اِیَّاہُ لَہٗ النِّعْمَۃُ وَلَہٗ الْفَضْلُ وَلَہٗ الثَّنَآئُ الْحَسَنُ لاَ اِلٰہ َ اِلاَّ اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہٗ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ )) (مسلم:۱۳۴۳/۵۹۴) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے ، اسکا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے، اور حمدو ثنا اسی کے لیئے ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ نقصان سے بچنے کی طاقت اور فائدہ حاصل کرنے کی توفیق صرف اللہ کے ساتھ ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں، نعمت پہنچانا اور فضل کرنا اسی کا کام ہے ، اچھی تعریف اسی کی لیےہے، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہماری اطاعت اسی کے لیے ہے اگرچہ کافر برا مانیں۔ ‘‘ 6۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جو شخص ان کلما ت کو نماز کے بعد پڑھے اسکے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہونگے تو بھی بخش دیئے جائیں گے‘‘: سُبْحَانَ اللّٰہِ ’’اللہ پاک ہے۔‘‘ (۳۳ مرتبہ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ’’ہر تعریف اللہ ہی کیلیے ہے۔‘‘ (۳۳ مرتبہ) اَللّٰہُ اَکْبَرُ ’’اللہ بہت بڑا ہے۔‘‘ (۳۳ مرتبہ) ((لاَ اِلٰہ َ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہ‘ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرُ‘ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہ)) (مسلم:۱۳۵۲/۵۹۷) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے ، اسکا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے، اور