کتاب: نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں - صفحہ 54
السَّلاَمُ وَ مِنْکَ السَّلاَمُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ )) (مسلم:۱۳۳۴/۵۹۱) ’’الٰہی ! تو سلامتی والا ہے اور تجھ سے سلامتی حاصل ہوتی ہے، تو بابرکت ہے، اے بزرگی اور عزت والے!‘‘ 3۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا :’’مجھے تم سے محبت ہے‘‘۔ میں نے عرض کیا کہ مجھے بھی آپ سے محبت ہے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’نماز کے بعد ہمیشہ یہ دُعا ء پڑھا کرو‘‘: ((اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عَبَادَتِکَ)) (ابوداؤد:۱۵۲۲، نسائی:۱۳۰۴) ’’الٰہی! تیری یاد(ذکر) کرنے ، تیرا شکر ادا کرنے ، اور تیری خوب عبادت کرنے میں میری مدد فرما! ‘‘ 4۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ دُعا پڑھتے تھے: (( لَا اِلٰہ َ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہ‘ لاَ شَرِیْکَ لَہ‘، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرُ‘، اَللّھُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَااَعْطَیْتَ وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ یَنْفَعُ ذَالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ )) (بخاری:۸۴۴، مسلم:۱۳۳۸/۵۹۳) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے ، اسکا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے، اور حمدو ثنا اسی کے لیئے ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ الٰہی! جو آپ عطا کریں اسے کوئی نہیں روک سکتا اور جو چیز آپ روک دیں کوئی نہیں دے سکتا اور کسی دولت مند کو اسکی دولت آپکے عذاب سے فائدہ نہیں دے سکتی۔ ‘‘