کتاب: نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں - صفحہ 52
مقتدی آخر میں تکبیر کی 'ر' کی آواز نہ سن لیں اس وقت تک انہیں حرکت نہیںکرنی چاہیئے تاکہ مقتدی امام کی متابعت کا حق صحیح طریقے سے ادا کر سکیں۔ (واللّٰہ اعلم) ۵۷ ......نمازی کے آگے سے گزرنا: پہلی صفوں میں نماز پڑھنے والے بہت سے نمازی باجماعت نماز ادا کر نے کے ساتھ ہی اپنے سے پچھلی صف کے نمازیوں کے سامنے سے ان کے سجدہ کی جگہ سے ایک قدم کے فاصلے سے گزر جاتے ہیں اس بات کی پرواہ کییٔ بغیر کہ ان کے اس رویے سے انہیں گناہ ہو گا۔ اور اگر انہیں اس گناہ کی شدّت کا علم ہو جائے تو وہ نمازی کی نماز کے ختم ہونے تک انتظار میں کھڑے رہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا ہے:’’اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا یہ جان لے کہ اس پر اس کا کیا گناہ ہو گا تو اس کا چالیس (سال )تک انتظار میں کھڑے رہنا اس کے لیئے بہتر ہے ‘‘۔ (فتح الباری) ۵۸ ......آخری تشہّد میں مسنون دعا ئیں نہ کرنا: نماز کے آخری تشہّد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے درجِ ذیل دعائیں ثابت ہیں جو کسی بھی نمازی کو نہیں چھوڑنی چاہئیں : ((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَالِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَاْثَمِ وَالْمَغْرَمِ )) (بخاری:۸۳۲، مسلم:۱۳۲۶/۵۸۹) ’’یا اللہ ! یقینا میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں عذابِ قبر سے اور آپکی پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور آپ کی پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنے سے ، اورآپکی پناہ میں آتا ہوں