کتاب: نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں - صفحہ 49
وہیں نماز پڑھے، جیسے کہ اونٹ کی عادت ہے کہ اپنے بیٹھنے کی جگہ نہیں بدلتا۔
۵۲ ...... انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنا:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’تم میں سے جب کوئی اچھی طرح وضوء کر کے مسجد کیلیےنکلے تو وہ اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل نہ کرے اسلیے کہ وہ ایسے ہی ہے جیسے کہ نماز میں ہو‘‘۔ (جامع ترمذی)
۵۳ ......بالوں یا کپڑوں کو سمیٹنا:
بعض لوگ دورانِ نماز اپنے کپڑوں کو بار بار سمیٹتے یا بالوں سے کھیلتے رہتے ہیں حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کرتے ہوئے فرمایا:
’’ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور (دورانِ نماز) کپڑے اور بال نہ سمیٹوں‘‘۔ (بخاری:۸۰۹، مسلم:۱۰۹۸/۴۹۰)
۵۴ ......نماز میں ٹخنے ڈھانپنا:
دوران نماز ٹخنوں پر کپڑا لٹکانا بھی اکثر نمازیوں میں دیکھا جاتا ہے۔ نمازیوں کی اکثریت اس بات کا التزام نہیں کرتی کہ نماز میں ٹخنے پر سے کپڑا ہٹا ہوا ہونا چاہیئے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو کپڑا ٹخنے سے نیچے ہو گا وہ دوزخ میں لیجائے گا‘‘۔(بخاری: کتاب اللباس) اگرچہ خاص طور پرنماز کے دوران ٹخنوں کے ننگے کرنے سے متعلق کوئی صحیح روایت نہیں لیکن عام زندگی میں ٹخنوں کو ڈھانکنے کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت شدّت سے وعید فرمائی ہے اس لیئے اس حرکت سے بالخصوص دورانِ نماز اور عام زندگی میں بالعموم بچنا چاہیئے۔ یہ یاد رہے کہ عورتوں کو ٹخنے ڈھانپنے کا حکم ہے۔