کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 69
نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا:’’بسم اللہ‘‘کہتے ہوئے وضو کرو۔‘‘[1]
واضح رہے کہ وضو کی ابتدا کے وقت صرف’’بسم اللہ‘‘کہنا چاہیے۔ حدیث کے ظاہر سے یہی معلوم ہوتا ہے۔ یہ سنت سے شدید محبت کی علامت ہے کہ جتنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا، اتنا ہی پڑھا جائے۔
نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص وضو کے شروع میں اللہ کا نام نہیں لیتا اس کا وضو نہیں۔‘‘[2]
وضاحت: اگر ’’بسم اللہ‘‘بھول گئی اور وضو کے دوران میں یاد آئی تو فورًا پڑھ لے، تاہم وضو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بھول چوک معاف ہے۔
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتے پہننے، کنگھی کرنے، پاکی حاصل کرنے اور دیگر تمام کاموں میں دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے۔ [3]
٭ پھر دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین بار دھوئیں۔[4]
٭ ہاتھوں کو دھوتے وقت ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان خلال کریں۔ [5]
٭ پھر ایک چلو پانی لے کر آدھے سے کلی کریں اور آدھا ناک میں ڈالیں اور ناک کو بائیں ہاتھ سے جھاڑیں۔ یہ عمل تین دفعہ کریں۔ [6]
٭ پھر تین بارچہرہ دھوئیں۔ [7]
٭ پھر ایک چلو پانی لے کر اسے ٹھوڑی کے نیچے داخل کر کے ڈاڑھی کا خلال کریں۔ [8]
[1] [صحیح] سنن النسائي، الطھارۃ، حدیث: 78وسندہ صحیح، وصحیح ابن خزیمۃ، الصلاۃ، حدیث: 144، امام نووی نے کہا ہے کہ اس کی سند جید ہے۔ وصححہ ابن خزیمۃ، حدیث: 144۔
[2] [حسن] سنن أبي داود، الطھارۃ، حدیث: 101 وھو حدیث حسن، حافظ منذری نے الترغیب: 164/1 میں شواہد کی بنا پر اسے حسن کہا ہے۔
[3] صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 168، وصحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 268۔
[4] صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 159، وصحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 226۔
[5] [صحیح] سنن أبي داود، الطھارۃ، حدیث: 142، وسندہ حسن، وھو حدیث صحیح، وجامع الترمذي، الطھارۃ، حدیث: 38، امام ترمذی، امام حاکم نے المستدرک: 148,147/1 میں، امام ذہبی، امام ابن خزیمہ نے حدیث: 168,150 اور امام ابن حبان نے (الموارد، حدیث: 159) میں اور امام نووی نے المجموع: 352/1 میں اسے صحیح کہا ہے۔
[6] صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 191، 199، وصحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 235۔
[7] صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 185، وصحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 235۔
[8] [صحیح] جامع الترمذي، الطھارۃ، حدیث: 31۔ وسندہ حسن، امام ترمذی، امام ابن حبان نے الموارد، حدیث: 154 میں اور امام ابن خزیمہ نے حدیث: 152,151 میں اسے صحیح کہا ہے۔