کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 54
بلی کا جھوٹا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بلی نجس نہیں۔‘‘ [1] لہٰذا بلی کا جھوٹا پا ک ہے۔ سونے چاندی کے برتن میں کھانا: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص سونے چاندی کے برتنوں میں کھاتا پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں دوزخ کی آگ داخل کرتا ہے۔‘‘ [2]
[1] [صحیح] سنن أبي داود، الطھارۃ، حدیث: 75، وسندہ صحیح، وجامع الترمذي، الطھارۃ، حدیث: 92۔ امام ترمذی نے، امام حاکم نے المستدرک: 160/1 میں، امام ذہبی نے اور امام نووی نے المجموع: 172/1 میں اسے صحیح کہا ہے۔ [2] صحیح البخاري، الأشربۃ، حدیث: 5634، و صحیح مسلم، اللباس، حدیث: 2065۔