کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 49
٭ اگر بیت الخلا ہی قبلہ رخ بنے ہوئے ہوں تو پھر قبلے کی طرف منہ کی بجائے پشت کی جائے۔[1] ٭ نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوبر اور ہڈی کے ساتھ استنجا کرنے سے منع فرمایا۔[2] ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لعنت کا سبب بننے والے دو کاموں سے بچو۔‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں کے راستے میں اوران کے سائے کی جگہوں میں رفع حاجت کرنا۔‘‘[3] ٭ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے سے منع فرمایا۔ [4] ٭ نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی پتھر سے استنجا کرے وہ طاق پتھر لے۔‘‘[5] ٭ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین ڈھیلوں سے استنجا کرنے کا حکم دیا۔[6] ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین ڈھیلوں سے کم ڈھیلوں کے ساتھ استنجا کرنے سے منع فرمایا۔[7] ٭ نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رفع حاجت کے لیے جاتے تو دور چلے جاتے تھے۔[8] ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانی کے ساتھ بھی استنجا کرتے تھے۔ [9] ٭ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کر رہے تھے کہ ایک آدمی نے آپ کو سلام کیا مگر آپ نے اس کا جواب نہ دیا۔[10] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رفع حاجت کی حالت میں کلام کرنا مکروہ ہے۔ ٭ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں ایک برتن میں
[1] صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 148۔ [2] صحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 262۔ [3] صحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 269۔ [4] صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 154,153، وصحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 267۔ [5] صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 162,161، وصحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 237۔ [6] [حسن] سنن أبي داود، الطھارۃ، حدیث: 8، وسندہ حسن، وسنن النسائي، الطھارۃ، حدیث: 40۔ امام نووی نے المجموع: 104/2 میں اسے صحیح کہا ہے۔ [7] صحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 262۔ [8] [صحیح] سنن أبي داود، الطہارۃ، حدیث: 1، وسندہ حسن، وجامع الترمذي، الطھارۃ، حدیث: 20، امام ترمذی نے اسے حسن صحیح کہا ہے۔ امام ابن خزیمہ نے حدیث: 50 میں اسے صحیح کہا ہے، نیز اسے امام حاکم اور امام ذہبی نے صحیح کہا ہے۔ دیکھیے المستدرک: 140/1۔ [9] صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 150، وصحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 270۔ [10] صحیح مسلم، الحیض، حدیث: 370۔