کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 45
قدر ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تعلیم امت کے لیے جبرئیل علیہ السلام کو ہادیٔ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا۔ جبرئیل علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی کیفیت، ہیئت، اس کے اوقات اور اس کے قاعدے سکھائے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جبرئیل علیہ السلام کے بتائے اور سکھائے ہوئے وقتوں، طریقوں، قاعدوں اور ضابطوں کے مطابق نماز پڑھتے رہے اور امت کو بھی حکم دیا: ’’اس طرح نماز پڑھو جس طرح تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔‘‘ [1]
[1] صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 631۔