کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 340
سفر سے واپسی کی دعا:
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی جنگ یا حج سے واپس تشریف لاتے تو ہر بلند جگہ پر تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے، پھر یہ دعا پڑھتے:
لا إلهَ إلّا اللّٰهُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ آيِبونَ، تائِبونَ، عابِدونَ، لربِّنا حامِدونَ صَدَقَ اللهُ وَعدَه، ونَصَرَ عبدَه، وهَزَمَ الأحْزابَ وحدَه
’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور سب تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ ہم واپس آنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، (اور) اپنے رب ہی کی تعریف کرنے والے ہیں، اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اس اکیلے نے تمام (مخالف) گروہوں کو شکست دے دی۔‘‘ [1]
مقیم کی مسافر کے لیے دعائیں
1. أسْتَوْدِعُ اللهَ دينَكَ، وأمانتَكَ، وخواتيمَ عملِكَ
’’میں تمھارے دین، تمھاری امانت اور تمھارے آخری عمل اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔‘‘[2]
2. زوَّدَك اللَّهُ التَّقوى، وغفرَ ذنبَك ويسَّرَ لك الخير حيثُ كنتَ
’’اللہ تمھیں تقویٰ کا زادِ راہ عطا فرمائے، تمھارے گناہ بخش دے اور تم جہاں بھی ہو تمھارے لیے بھلائی آسان کر دے۔‘‘[3]
مسافر کی مقیم کے لیے دعا
أستودعُكم اللهَ الذي لا تضيعُ ودائعُه
[1] صحیح البخاري، حدیث: 6385۔
[2] جامع الترمذي، حدیث: 3443۔
[3] جامع الترمذي، حدیث: 3444۔