کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 328
’’اے اللہ!کوئی کام آسان نہیں ہے مگر وہی جسے تو آسان کر دے اور تو مشکل کام جب چاہے، آسان کر دیتا ہے۔‘‘[1]
بے قراری اور اضطراب دُور کرنے کی دعائیں
1. لا إلَهَ إلّا اللَّهُ العَظِيمُ الحَلِيمُ، لا إلَهَ إلّا اللَّهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ، لا إلَهَ إلّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَواتِ ورَبُّ الأرْضِ، ورَبُّ العَرْشِ الكَرِيمِ
’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، (وہ) بہت عظمت والا، بڑا بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (جو) عرشِ عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (جو) آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور عرشِ کریم کا رب ہے۔‘‘[2]
2. اللهمَّ رحمتَك أرجو فلا تكِلْني إلى نفسِي طرفةَ عينٍ وأصلحْ لي شأنِي كلَّه لا إلهَ إلا أنتَ
’’اے اللہ! میں تیری رحمت ہی کی امید رکھتا ہوں، پس تو آنکھ جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کر اور میرے لیے میرے سب کام سنوار دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘[3]
3. اللَّهُ اللَّهُ ربِّي لا أشرِك بهِ شيئًا
’’اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کوشریک نہیں ٹھہراتا۔‘‘[4]
قرض سے نجات کی دعائیں
1. اللَّهمَّ اكفني بحلالِك عن حرامِك وأغنِني بفضلِك عمَّن سواك
’’اے اللہ! تو مجھے اپنے حلال کے ساتھ اپنی حرام (کردہ) چیزوں سے کافی ہوجا اور مجھے اپنے فضل سے، اپنے ماسوا سے بے نیاز کر دے۔‘‘[5]
یہ ادائے قرض کی مسنون دعا ہے، تاہم مقروض درج ذیل دعائیں بھی پڑھ سکتا ہے:
[1] موارد الظمآن: 72/8۔
[2] صحیح البخاري، حدیث: 6346۔
[3] سنن أبي داود، حدیث: 5090۔
[4] سنن أبي داود، حدیث: 1525۔
[5] جامع الترمذي، حدیث: 3563۔