کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 325
مصائب و مشکلات اور قرض سے نجات کی دعائیں
اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم والی آیات اور دعائیں
1. ﴿ وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ واحِدٌ لا إِلَهَ إِلّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ﴾
’’اور تمھارا معبود ایک ہی ہے، اس کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، وہ نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے۔‘‘
2. ﴿ الم .اللهُ لا إِلَهَ إِلّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾
’’ الم ، وہ اللہ ہے، اُس کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، زندہ ہے، سب کو سنبھالے ہوئے ہے۔‘‘ [1]
3. ﴿ الم .اللهُ لا إِلَهَ إِلّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾
’’وہ اللہ ہے، اُس کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، زندہ ہے، سب کو سنبھالے ہوئے ہے۔‘‘
4. ﴿ وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ﴾
’’اور سب چہرے حَيّ و قَیّوم (اللہ) کے آگے جھک جائیں گے۔‘‘ [2]
5. لا إلهَ إلّا أنتَ سبحانَك إنِّي كنتُ منَ الظّالمينَ
’’تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے یقینا میں ظالموں میں سے ہوں۔‘‘ [3]
[1] البقرۃ 163:2، وآل عمران 2,1:3، وسنن أبي داود، حدیث: 1496۔
[2] البقرۃ 255:2، وطٰہٰ 20:111، والمستدرک للحاکم، حدیث: 1866۔
[3] الأنبیآء 87:21، وجامع الترمذي، حدیث: 3505، والمستدرک للحاکم: 506,505/1، راسخ یقین اور توجہ کے ساتھ یہ دعا پڑھتے رہنے سے پریشانی ختم ہو جاتی ہے۔ (الأنبیآء 88:21)