کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 320
پناہ میں آتا ہوں اوراے اللہ! یقینا میں عذابِ قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘[1]
15. جو شخص یہ دعا صبح اورشام پڑھے گا ، اسے کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی۔
صبح و شام تین بار پڑھیے
بسمِ اللهِ الذي لا يَضُرُّ مع اسمه شيءٌ في الأرضِ ولا في السماءِ، وهو السميعُ العليمُ
’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، زمین کی ہو یا آسمانوں کی اوروہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔‘‘[2]
16. شام کے وقت تین مرتبہ پڑھیے
أعوذُ بكلماتِ اللهِ التّامّاتِ مِن شرِّ ما خلَق
’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس کی مخلوق کے شر سے۔‘‘[3]
17. جو شخص یہ دعا تین دفعہ صبح اورتین دفعہ شام کے وقت پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ضرور خوش کردے گا۔
صبح و شام تین بار پڑھیے
رضيتُ بالله ربًّا وبالإسلام دينًا وبمحمدٍ نبيًّا
’’میں اللہ کے ساتھ (اس کے) رب ہونے پر راضی ہوگیا اوراسلام کے ساتھ (اس کے) دین ہونے پر اور محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ (ان کے) نبی ہونے پر۔‘‘[4]
18. صبح کے وقت تین مرتبہ پڑھیے
سُبْحانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ
[1] سنن أبي داود، حدیث: 5090۔
[2] جامع الترمذي، حدیث: 3388۔
[3] صحیح مسلم، حدیث: 2709۔
[4] جامع الترمذي، حدیث: 3389۔