کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 315
صبح اور شام کے اذکار اور دعائیں حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلاموں کوآزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے جو نمازِ فجرسے طلوعِ آفتاب تک اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔ اور مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چار (غلام) آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے جو نمازِ عصر سے غروبِ آفتاب تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں۔[1] 1. جو شخص صبح کے وقت آیۃ الکرسی پڑھے وہ شام تک جنوں سے محفوظ ہوجاتا ہے اورجو اسے شام کے وقت پڑھے وہ صبح تک ان سے محفوظ ہوجاتا ہے۔[2] 2. جو شخص آخری تینوں قل تین دفعہ صبح اورتین دفعہ شام کے وقت پڑھے، یہ عمل اس کے لیے دنیا کی ہر چیز کی کفالت کے واسطے کافی ہو جاتا ہے۔[3] 3. صبح و شام سات مرتبہ پڑھیے ﴿حَسبيَ اللَّهُ لا إلهَ إلّا هوَ، علَيهِ تَوَكَّلتُ وَهوَ ربُّ العرشِ العظيمِ﴾ ’’مجھے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسا کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔‘‘[4] 4. صبح کے وقت پڑھیے أَصْبَحْنا وَأَصْبَحَ المُلْكُ لِلَّهِ والْحَمْدُ لِلَّهِ لا إلَهَ إلّا اللَّهُ، وَحْدَهُ
[1] سنن أبي داود، حدیث: 3667۔ [2] صحیح الترغیب والترھیب، حدیث: 662۔ [3] سنن أبي داود، حدیث: 5082۔ [4] سنن أبي داود، حدیث: 5081۔