کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 309
کرتے ہیں۔)‘‘[1] بارش دیکھ کر یہ دعا کی جائے: اللهمَّ صيِّبًا نافعًا ’’اے اللہ! (اس) بارش کو فائدہ مندبنا۔‘‘[2] بارش کے بعد کی دعا: مُطِرْنا بفَضْلِ اللهِ ورَحْمَتِهِ ’’ہم اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش سے نوازے گئے۔‘‘[3] بارش ضرورت سے زائد ہو جائے تو یہ دعا کی جائے اللَّهُمَّ حَوالَيْنا، ولا عَلَيْنا، اللَّهُمَّ على الآكامِ والظِّرابِ وبطون والأوْدِيَةِ ومَنابِتِ الشَّجَرِ ’’اے اللہ! ہمارے اردگرد بارش برسا اور (اب) ہم پر نہ (برسا)۔ اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑیوں، وادیوں کے درمیان اور درختوں کے اُگنے کی جگہوں پر (بارش برسا۔)‘‘[4] مرغ کے بولنے کے وقت کی دعا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جب تم مرغ کی اذان سنو تو اللہ تعالیٰ سے فضل کی دعا کرو۔ کیونکہ وہ فرشتے کو دیکھتا ہے۔‘‘ (مثلاً: یہ کہو) اللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ مِن فَضْلِكَ ’’اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔‘‘[5] گدھا رینکنے کے وقت کی دعا: اورجب تم گدھے کے رینکنے کی آواز سنو تو کہو: أعوذُ باللهِ من الشيطانِ الرَّجيمِ ’’میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے۔‘‘ اس لیے کہ وہ شیطان کو دیکھتا ہے۔[6] رات کو کتوں کے بھونکنے کے وقت کی دعا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم رات کے وقت کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کے رینکنے کی آواز سنو تو ان سے اللہ کی پناہ میں آنے کی دعا کرو کیونکہ یہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جنھیں تم نہیں دیکھ پاتے۔‘‘[7]
[1] الموطأ للإمام مالک: 992/2، حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما جب بادل کی گرج سنتے تو باتیں چھوڑ دیتے اور یہ دعا پڑھتے۔ [2] صحیح البخاري، حدیث: 1032۔ [3] صحیح البخاري، حدیث: 846۔ [4] صحیح البخاري، حدیث: 1014۔ [5] سنن أبي داود، حدیث: 5102۔ [6] سنن أبي داود، حدیث: 5102۔ [7] سنن أبي داود، حدیث: 5103۔