کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 303
اگر کافر چھینک آنے پر الحمدُ للهِ کہے تو کہا جائے:
يَهْديكم اللهُ ويُصلِحُ بالَكم ’’اللہ تمھیں ہدایت دے اور تمھارا حال ٹھیک کر دے۔‘‘[1]
دلھا، دلھن کو مبارک باد دینے کی دعا
باركَ اللهُ لكَ وباركَ عليكَ، وجمعَ بينَكُما في خيرٍ
’’اللہ تیرے لیے برکت کرے اورتجھ پر برکت کرے اور تم دونوں کو خیر (بھلائی) میں جمع کرے۔‘‘[2]
شادی کرنے والے کی اپنی بیوی کو دعا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص شادی کرے یا خادمہ (لونڈی) خریدے تو اسے یہ دعا کرنی چاہیے:
اللَّهمَّ إنِّي أسأَلُكَ خيرَها وخيرَ ما جبَلْتَها عليه، وأعُوذُ بكَ مِن شَرِّها ومِن شَرِّ ما جبَلْتَها عليه
’’اے اللہ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس کی بھلائی کا اوراس چیز کی بھلائی کا جس پر تو نے اس کو پیدا کیا اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اوراس چیز کے شر سے جس پر تو نے اسے پیدا کیا۔‘‘[3]
بیوی کے پاس آنے سے پہلے کی دعا
بسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنا الشَّيْطانَ وجَنِّبِ الشَّيْطانَ ما رَزَقْتَنا
’’اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! ہمیں شیطان (مردود) سے بچا اور (اس اولاد کو بھی) شیطان سے بچا جو تو ہمیں عطا فرمائے۔‘‘[4]
نومولود کے لیے مبارکباد کی دعا
بارک اللہ لک فی الموہوب لک وشکرت الواہب وبلغ اشدہ ورزقت برۃ
[1] جامع الترمذي، حدیث: 2739۔
[2] سنن أبي داود، حدیث: 2130۔
[3] سنن أبي داود، حدیث: 2160، وسنن ابن ماجہ، حدیث: 2252۔
[4] صحیح البخاري، حدیث: 6388۔