کتاب: نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں مع حصن المسلم - صفحہ 23
عقیدے یا عمل کی صحت کو پرکھا جا سکتا ہے۔
الحمد للّٰہ اس کتاب کی ترتیب میں کوشش کی گئی ہے کہ صحیح احادیث سے مدد لی جائے۔ اس سلسلے میں ’’القول المقبول في تخریج صلا ۃ الرسول‘‘[1]سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور جن دوستوں نے اس کتاب کی ترتیب و تزئین میں تعاون کیا ہے ان سب کی اخروی نجات کا ذریعہ بنائے۔ خصوصًا مولانا عبدالرشید صاحب رحمہ اللہ (ناظم ادارہ علوم اسلامیہ، سمن آباد، جھنگ) کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے جنھوں نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر پوری کتاب کا مطالعہ کیا اور بعض مقامات پر اصلاح فرمائی۔ آمین!
میں دارالسلام کے منیجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد اور برادرم حافظ عبدالعظیم صاحب اسد جنرل منیجر دارالسلام لاہور کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے خصوصی دلچسپی لے کر اس کتاب کی تصحیح و تنقیح میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی اور جدید ترین حُسنِ طباعت سے سجا کر اس کتاب کو چار چاند لگا دیے۔ محبت سے اس کتاب کی شایانِ شان اشاعت کا اہتمام کیا۔
سید شفیق الرحمن
[1] یہ کتاب مولانا عبدالرؤف سندھو حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی) کی تالیف ہے اور مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی رحمہ اللہ کی کتاب ’’صلاۃ الرسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ‘‘ میں مذکور احادیث و آثار کی تحقیق و تخریج پر مشتمل ہے۔