کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 36
سنت سے دُور ہوگئے ہیں ۔ (۱۰)… نجات پانے والی جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سنت کو تھامنے کی دعوت دیتی ہے تاکہ ان کی مدد یقینی ہوجائے اور وہ اللہ کے فضل اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے جنت میں داخل ہوجائیں ۔ (۱۱)… نجات یافتہ جماعت خودساختہ قوانین کا انکار کرتی ہے، کیونکہ یہ اسلام کے حکم کے مخالف ہیں ۔ اور وہ اللہ کی کتاب کو قانون بنانے کی دعوت دیتی ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے انسان کی دنیا و آخرت کی سعادت کے لیے نازل فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ زیادہ جانتا ہے کہ انسانوں کے لیے کیا بہتر ہے۔ اور قرآن ایک ثابت شدہ کتاب ہے جس کے احکام وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل نہیں ہوتے اور نہ ہی وقت کے حساب سے پروان چڑھتے ہیں ۔ آج دنیا کی عموماً اور عالم اسلامی کی خصوصاً بدبختی، مصائب اور ذلت و رسوائی کا سبب اللہ کی کتاب اور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قانون نہ بنانا ہے۔ مسلمانوں کی عزت اسلام کی تعلیمات کی طرف لوٹ آنے میں ہے، خواہ وہ افراد ہوں یا جماعتیں اور حکومتیں ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر عمل کرتے ہوئے: ﴿إِنَّ اللَّہَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّی یُغَیِّرُوا مَا بِاَنْفُسِہِمْ﴾ [الرعد:۱۱] ’’ اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں تبدیل کرتا، جب تک وہ خود تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ‘‘ (۱۲)… نجات پانے والی جماعت تمام مسلمانوں کو جہاد فی سبیل اللہ کی دعوت دیتی ہے اور یہ ہر مسلمان پر اس کی طاقت اور استطاعت کے مطابق واجب ہے۔ جہاد کی درج ذیل شکلیں ہیں : ا :… زبان اور قلم سے جہاد: یہ مسلمانوں اور غیرمسلموں کو صحیح اسلام کی دعوت دینا ہے اور توحیدِ خالص کی دعوت جو