کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 335
اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے پیرو کار وہ لوگ ہیں جو ان کے احکامات، سیرت اور فہم کے بارے میں مروی صحیح اور ثابت روایات پر عمل کرتے ہیں ۔ اہل بدعت اور خواہشات کے پجاریوں کے برعکس اہل حدیث کا یہی طریقہ ہے۔ لہٰذا جو کچھ ہم نے عرض کیا اس کے صحیح ہونے کی بنیاد پر ثابت ہوا کہ یہی لوگ نجات پائیں گے۔ ان شاء اللہ۔ کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اور اپنے بعد اسے ہدایت یافتہ خلفاء راشدین کی سنت پر عمل کرنے والوں کے نجات یافتہ ہونے کا فیصلہ فرمایا ہے۔ ****