کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 282
یہی عقیدہ رہے گا۔ ‘‘ اور وہ جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۱۵۹ پر فرماتے ہیں : ’’اور ان کی راہ وہ دین اسلام ہے جو اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دے کر بھیجا لیکن چوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ۷۳فرقوں میں بٹ جا ئے گی اور ایک کے علاوہ سارے کے سارے جہنم میں جائیں گے اور وہی فرقہ ’’الجماعہ‘‘ ہوگی۔ ‘‘ اور ایک دوسری حدیث میں فرمایا: (( ھُمْ مَنْ کَانَ عَلیٰ مِثْلِ مَا أَنَا عَلَیْہ الْیَوْمَ وَأَصْحَابِيْ۔)) ’’یہ وہ لوگ ہوں گے جو میرے اور میرے صحابہ جیسے دین پر عمل پیرا ہوں گے۔ ‘‘ تو ملاوٹ سے پاک مکمل طور پر خالص اسلام پر قائم جماعت اہل سنت و الجماعت ہو گئی۔ انہی میں صدیقین، شہداء ، صالحین ، ہدایت کے روشن مینار اور اندھیروں میں روشنی ہو ں گے۔ یعنی ایسے ائمہ جن کی ہدایت اور فہم پر تمام مسلمان متفق ہوں گے۔ اور انہی میں سے ہدایت کے نشانا ت ، روشن چراغ اور احادیث میں مذکورفضائل ومناقب والے لوگ اٹھیں گے۔ یہی طائفہ منصورہ ہوں گے جن کے متعلق رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا : (( لَا تَزَالُ طَا ئِفۃٌ مِنْ أُمَّتِيْ عَلَی الْحَقِّ ، ظَا ھِریْنَ لا یَضرُّھُم مَنْ خَذَلَھَم حتَّی تَقومَ السَّاعۃُ۔)) ’’میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ تا قیام قیامت حق پر رہے گا اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ ‘‘ اس لیے ہم اللہ بزرگ و برتر سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ان میں سے بنائے ، ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرے اورا پنی طرف سے ہمیں رحمت عطا فرمائے ، یقینا وہ بہت عطا کرنے والا ہے۔ (واللہ اعلم) اسی طرح جلد نمبر ۳ صفحہ ۳۴۵ پر فرماتے ہیں :