کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 279
طرف ہدایت عطا کی۔ چنانچہ یہی طائفہ منصورہ، فرقہ ناجیہ اور ہدایت یافتہ جماعت ہے اور یہی وہ جماعت ہے۔ جو سنت پر قائم ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بدلے میں کسی اور کو پسند نہیں کرتی، آپ کی بات کو تبدیل کرنا، آپ کی سنت سے ہٹنا پسند نہیں کرتی۔ زمانے کی گردشیں انہیں اس راہ سے ہٹا نہیں سکتیں ۔حوادث زمانہ ان کا رخ نہیں موڑ سکتے۔ ایسے لوگوں کی بدعت پروری انہیں متزلزل نہیں کر سکتی جو لوگوں کو راہ خدا سے روکنے اور اس میں نقص کا پہلو تلاش کرنے کے لیے اسلام کے خلاف کوشش کرتے ہیں ، اعتراضات کرتے ہوئے راہ اسلام سے ہٹ جاتے ہیں اور زعم باطل رکھتے ہیں کہ وہ نور خدا کو بجھا دیں گے، حالانکہ اللہ تعالیٰ توا پنے نور کو مکمل کرنے والا ہے، اگرچہ کفار کو ناگوار ہی گزرے۔ ****